ETV Bharat / business

When in Debt, Freeze Your Credit Card قرض سے آزادی چاہیے تو، کریڈٹ کارڈ منجمد کریں، کفایت شعاری سے زندگی گزاریں، کوئی نیا قرض نہ لیں - کیسے قرض سے نجات پائیں

قرض سے نجات کے لیے سب سے پہلے اس کریڈٹ کارڈ کو منجمد کریں جو آپ کی مالی آزادی کے راستے رکاوٹ کا سبب بن رہا ہو۔ غیرضروری، شاہانہ اخراجات پر قابو کریں، کچھ وقفے کے لیے کفایت شعاری سے زندگی گزاریں۔ کسی بھی حالت میں نیا قرض نہ لیں، کریڈٹ کارڈ کی خریداری سے دور رہیں۔ When in debt, freeze your credit card

When in debt, freeze your credit card, live frugally, take no new loans
قرض سے آزادی چاہیے تو، کریڈٹ کارڈ منجمد کریں، کفایت شعاری سے زندگی گزاریں، کوئی نیا قرض نہ لیں
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 7:59 PM IST

حیدرآباد: جب آپ قرض کے بوجھ تلے دبے ہوں تو سب سے پہلے اس کریڈٹ کارڈ کو بند کریں جو آپ کی مالی آزاد کے راستے رکاوٹ کا سبب بن رہا ہو۔ اس وقت تک کوئی ننا قرض نہ لیں جب تک پرانے قرض ادا نہ ہوجائے۔ ماضی میں قرض حاصل کرنا مشکل امر تھا، لیکن بدلتے وقت کے ساتھ قرض حاصل کرنا اتنا آسان ہوگیا ہے کہ فوری طور پر قرض منظور ہو جاتا ہے اور چند سیکنڈوں میں آپ کے بینک اکاؤنٹ تک رقم منتقل ہو جاتی ہے۔ ہمیں یہاں اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ When in debt, freeze your credit card

ان دنوں کچھ بھی خریدنے کے لیے نقد رقم کی ضرورت نہیں ہے، ہر جگہ ای ایم آئی کی سہولت دستیاب ہے۔ تہواروں کے موقع پر بہت سے لوگوں نے ان سے فائدہ بھی اٹھایا۔ اگر احتیاط نہ کی جائے تو خوشی کے ان لمحات میں لیے گئے قرض آپ کے مالی توازن کو پٹڑی سے اتار سکتی ہیں، اس لیے مستقبل میں مالی مشکلات سے بچنے کے لیے ایسے قرضے سے بچا جائے۔

سب سے پہلے اس بات کا اندازہ لگائیں کے تہوار کے دوران کتنے خرچ ہوئے، کل کتنے قرضے لیے گئے اور ان کی شرائط کیا ہیں؟ چیک کریں کہ آپ ہر قرض پر کتنا سود ادا کر رہے ہیں۔ بائے ناؤ پے لیٹر (یعنی ابھی خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں) کی بھی فہرست بنائیں۔ وضاحت کے لیے پرانے اور نئے قرضوں کی فہرست ایک جگہ بنائیں۔ پھر منصوبہ بنائیں کہ ان قرضوں کو اپنی آمدنی میں سے اضافی رقم سے کیسے ادا کیا جائے۔

یہ جاننا ضروری ہے کہ پہلے کون سے ادا کیے جا سکتے ہیں۔ زیادہ سود والے قرضوں سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کریں۔ چھوٹے قرضوں کو جلد ادا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ وہ ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ بھی معلوم کریں کہ ایسے قرضوں کو قبل از وقت بند کرنے پر کیا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ 16 فیصد سود پر قرض لے کر 8 فیصد آمدنی والے منصوبوں میں بچت جاری رکھنا دانشمندی نہیں ہے۔ اگر ممکن ہو تو فکسڈ ڈپازٹ اور لائف انشورنس پالیسیوں پر قرض لیں جو کم سود پر آتی ہیں۔ سونا زیورات دکھا کرکے کم سود پر قرض لیا جا سکتا ہے۔

اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے دستیاب راستے تلاش کریں۔ اس سے آپ کے قرضوں کی فوری ادائیگی میں مدد ملے گی۔ آمدنی اور قرض کے تناسب کو کم کرنے کے لیے درکار کوششوں کے بارے میں اپنے خاندان کے افراد سے بات کریں۔ بینک سے بھی رابطہ کریں کہ آیا آپ کے ہوم لون پر ای ایم آئی کو کم کرنے کا کوئی امکان ہے۔ تہواروں میں آپ کی خوشیاں تبھی دوبالا ہوں گی جب لیے گئے قرض جلد از جلد ادا کیے جائیں۔ اپنے آپ کو قرضوں سے آزاد کرنے کا منصوبہ بنانے سے پہلے اسے ذہن میں رکھیں۔

اس کے ساتھ ہی جمع شدہ قرضوں کی ادائیگی تک اپنے اخراجات کو کم کریں۔ دوسری صورت میں مالی پریشانی آپ کے دروازے پر دستک دے گی۔ غیرضروری، شاہانہ اخراجات پر قابو پانا چاہیے۔ کچھ دیر کے لیے، کفایت شعاری سے زندگی گزاریں۔ کسی بھی حالت میں نیا قرض نہ لیا جائے، کریڈٹ کارڈ کی خریداری سے دور رہیں۔ اگر ضرورت ہو تو اپنے کریڈٹ کارڈ کو کچھ دنوں کے لیے منجمد کر دیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.