ETV Bharat / business

The stock market continues to boom اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 7:32 PM IST

بی ایس ای میں کل 3887 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2025 میں اضافہ اور 1661 میں کمی رہی جبکہ 201 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

ممبئی: کمزور عالمی اشارے کے درمیان آج گھریلو سطح پر ہیلتھ کیئر، آئی ٹی، ٹیک، ٹیلی کمیونیکیشن اور ریئلٹی جیسے گروپوں میں ہوئی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن تیزی رہی اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ ہوا۔

بی ایس ای کا 30 حصص والاحساس انڈیکس سینسیکس 232.23 پوائنٹس بڑھ کر 66 ہزار پوائنٹس کے قریب 65953.48 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 80.30 پوائنٹس کے اضافے سے 19597.30 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.56 فیصد بڑھ کر 30331.02 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.26 فیصد بڑھ کر 35162.06 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں کل 3887 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2025 میں اضافہ اور 1661 میں کمی رہی جبکہ 201 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے بیشتر اضافے میں رہے جس میں ہیلتھ کیئر 1.61 فیصد، آئی ٹی 1.07 فیصد، ٹیلی کمیونیکیشن 1.28 فیصد، ٹیک 0.91 فیصد اور رئیلٹی 0.63 فیصد اہم ہیں۔ گراوٹ میں رہنے والوں میں یوٹیلیٹی 0.27 فیصد اور پاور 0.22 فیصد اہم ہے۔

عالمی سطح پر جاپان کے نکیئی میں 0.91 فیصد اضافے کو چھوڑ کر، بیشتر دیگر اہم انڈیکس میں کمی ہوئی، جس میں برٹین کا ایف ٹی ایس ای0.68 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.73 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.59 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.2 فیصد شامل ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.