ممبئی: عالمی بازار میں تیزی کے باوجود مقامی سطح پر ٹیلی کام، یوٹیلیٹیز، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت آٹھ گروپوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی گزشتہ چھ دنوں کی مسلسل تیزی پر آج بریک لگ گیا۔ Market Ends Lower After 6 Days of Gains
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 51.73 پوائنٹس گر کر 58,298.80 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 6.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17,382 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے اضافے نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچا لیا۔ مڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 24,458.22 پوائنٹس پر تھا اور اسمال کیپ 0.25 فیصد بڑھ کر 27,541.52 پوائنٹس پر تھا۔
اس دوران بی ایس ای کے آٹھ گروپس میں فروخت ہوئی جبکہ بقیہ 10 گروپس میں خریداری ہوئی۔ انرجی 0.36، فنانس 0.47، ٹیلی کام 1.14، یوٹیلٹیز 0.70، بینکنگ 0.71، کیپٹل گڈز 0.22، پاور 0.64 اور ریئلٹی گروپ کے حصص میں 1.11 فیصد کمی ہوئی۔ دوسری طرف بنیادی مواد 0.65، ہیلتھ کیئر 1.93، آئی ٹی 1.23، کنزیومر ڈیوریبلز 0.68، میٹلز 1.01 اور ٹیک گروپ 1.05 فیصد بڑھے۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.05، جرمنی کے ڈیکس1.28، جاپان کے نکئی 0.69، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ 2.06 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:
- غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کاری کے لیے سونا ایک بہتر آپشن
- کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- گولڈ لون لیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں
یو این آئی