ETV Bharat / business

Stalin Inaugurates 5 Industrial Estates: اسٹالن نے پانچ صنعتی شعبے کا افتتاح کیا

پانچ صنعتی شعبے سے 72 سو افراد کو براہ راست، جبکہ 15 ہزار افراد کو بالواسطہ روزگار ملے گا۔ Stalin Inaugurates 5 Industrial Estates

Stalin inaugurates 5 industrial estates on World MSMEs day
اسٹالن نے پانچ صنعتی شعبے کا افتتاح کیا
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 10:32 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز ورلڈ مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ڈے کے موقع پر 171.24 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے پانچ صنعتی شعبے کا افتتاح کیا۔ ایم ایس ایم ای محکمہ نے ان پانچ صنعتی ایسٹیٹس کو بنایا ہے۔ MSME Industrial Estates Across Tamil Nadu

مسٹر اسٹالن نے ریاستی سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کا آغاز کیا۔ ریاست کے چنگلپٹو، ترووناملائی، سیلم، نامکل اور پڈوکوٹائی اضلاع میں صنعتی علاقے قائم کیے گئے ہیں۔

پانچ صنعتی شعبے سے 72 سو افراد کو براہ راست، جبکہ 15 ہزار افراد کو بالواسطہ روزگار ملے گا۔ پانچوں صنعتی شعبے مشترکہ طورپر ایم ایس ایم ای کو اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کے لیے 654 صنعتی پلاٹ فراہم کریں گے۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، مسٹر اسٹالن نے چنگل پٹو ضلع کے تھندرائی گاؤں میں ٹیکسٹائل پارک کے اندر ایک مشترکہ سہولت کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ یہ عمارت 57 سو مربع فٹ میں 22 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی ہے، اس میں بینک، ریسٹورنٹ، ادویات کی دکان، انتظامی دفتر اور میٹنگ ہال سمیت کئی سہولیات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.