فیڈ ریزرو کی شرح سود میں جارحانہ اضافے کے اشارے سے عالمی شیئر بازار میں آئی گراوٹ کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار میں انحطاط آج مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا اور سینسیکس اور نفٹی تقریباً ایک فیصد کم ہو کر بند ہوئے۔ Stock Market Ends Lower
بی ایس ای کا تیس شیئر والا سنسیئری انڈیکس سینسیکس 575.46 پوائنٹس کمزور ہو کر 59034.95 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 168.10 پوائنٹس کمزور ہو کر 17639.55 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.42 فیصد کم ہو کر 25,069.81 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.75 فیصد کم ہو کر 29474.70 پر آگیا۔ Sensex ends 575 pts lower, Nifty below 17,650
امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی آخری مانیٹری پالیسی کے جاری کردہ منٹس میں شرح سود میں جارحانہ اضافے کے اشارے پر عالمی بازار میں مندی دیکھی گئی جس سے ملکی شیئر بازار بھی متاثر ہوا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.02، جاپان کا نکئی 1.69، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.23 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.42 فیصد گر گیا۔حالانکہ جرمنی کا ڈیکس 0.59 فیصد اضافے میں رہا۔
مقامی سطح پر بی ایس ای کے 19 میں سے 15 گروپس عالمی شیئر بازار کے دباؤ میں فروخت ہوئے۔اس دوران بیسک میٹریلس 0.94، سی ڈی جی ایس 0.68، انرجی 2.28، فائنانس 0.58، انڈسٹریل 1.03، آئی ٹی 1.02، ٹیلی کام 0.37، یوٹیلٹیز 1.54، آٹو 0.82، کیپٹل گڈس 0.44، پاور 17 اور کنزیومر ڈیوریبلس 1.98 دھات 1.49، پاور 1.47، ٹیک 1.11 اور تیل اور گیس گروپ کے شیئر 2.59 فیصد کم ہوئے۔
مزید پڑھیں:
- مالی اہداف کو کیسے طے کریں اور ان میں کیسے کامیابی حاصل کریں
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی