سابق اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سیتاسرن شرما نے ایوان میں وقفہ سوال میں یہ معاملہ اٹھایا،جس پر کافی دیر تک ضمنی سوال ہوئے۔اسپیکر مسٹر پرجاپتی نے کہا کہ سبھی زمروں کے لئے اصول یکساں ہونے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے زمرے کے افسر مسلسل پروموشن پارہے ہیں۔ انہیں اس مسئلے پر کوئی تشویش نہیں ہے ،جبکہ انہیں اس کی فکر کرنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ برسر اقتدار اور اپوزیشن کے نمائندے کسی دن اس موضوع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ بحث کریں۔
اس سے پہلے پبلک ایڈمنسٹریشن کے وزیر ڈاکٹر گوند سنگھ نے کہا کہ افسران نے سپریم کورٹ کا حکم سب پر نافذ ہونا بتایا ہے۔
سبھی محکمے اس سے پریشان ہیں۔
ریاست میں عہدے خالی ہیں اور کام رکے ہوئے ہیں۔اس لئے انہوں نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سینیئر افسروں سے اس بارے میں رائے لیں۔
بنیادی سوال کرنے والے ڈاکٹر شرما نے حکومت سے جاننا چاہا کہ پہلے زمرے کے افسروں کے پروموشن میں ریزرویشن ہے یا نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں 'اسٹیٹس کیوں' کی وضاحت کیا ہے۔
اپوزیشن کے ایک لیڈر گوپال بھارگو نے مشورہ دیا کے اس بارے میں قانون کے ماہرین سے رائے لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس کی وضاحت غلط ہوئی ہو۔بی جےپی کے ہی ڈاکٹر نروتم مشرا نے اسپیکر سے اپیل کی کہ اس پر کوئی رولنگ آ جائے، اس کے بعد اسپیکر نے اپنی رولنگ دی۔