ETV Bharat / business

Meta Lays off میٹا میں ایک بار پھر چھٹنی، ہزاروں ملازمین کو نکالا جائے گا

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 4:53 PM IST

نومبر میں 11,000 ملازمین کی چھٹنی کے بعد فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے۔ اس چھنٹی کا اثر فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے ملازمین پر پڑے گا۔ Meta lays off tech teams

Meta begins latest round of layoffs
میٹا میں ایک بار پھر چھٹنی، ہزاروں ملازمین کو نکالا جائے گا

سان فرانسسکو: میٹا فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز سے مزید ملازمین کو فارغ کرے گا۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کمپنی زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ٹیموں کی تنظیم نو کے لیے بڑے پیمانے پر چھنٹی شروع کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق چھٹنی کا فیصلہ لاگت میں کمی کے اقدام کا ایک حصہ ہے، جس کے نتیجے میں کاروبار میں 10,000 ملازمتیں ختم ہوں گی۔ یہ دعویٰ فرم کے بانی مارک زکربرگ نے مارچ میں ہی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے چھنٹی مئی میں کی جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں میٹا نے 11,000 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا تھا۔ ان میں کمپنی نے کچھ عہدے ختم کر کے اہلکاروں کو فارغ کر دیا تھا۔ ساتھ ہی کئی ملازمین کو براہ راست نوکری سے نکال دیا گیا۔ زکربرگ کے مطابق میٹا اخراجات میں کمی کرنا چاہتی ہے اور تکنیکی ماہرین اور انجینئرز کے تناسب کو کاروبار کے مطابق رکھنا چاہتی ہے۔

فیس بک پر بزنس پروگرام منیجر ٹریسا جمنیز نے پوسٹ کیا کہ' میں آج صبح اس خبر کے ساتھ بیدار ہوئی کہ میں آج میٹا سے نکالے گئے لوگوں میں سے ایک تھی۔ اگر آپ کے پاس کریئر کے کوئی موقع ہے تو مہربانی کرکے میرے ساتھ شیئر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ گذشتہ تین برسوں میں میری توجہ بنیادی طور پر ایسے پروگراموں کے قیام پر مرکوز رہی ہے جو OpX اور headcount org کی کارکردگی کو بڑھانے سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے "مصنوعات پر مرکوز ٹیک پروگرام مینیجر آج بھی متاثر ہیں۔" اگر آپ کے پاس کوئی موقع ہے تو براہ کرم مجھ سے رابطہ کریں۔'

ملازمتوں میں چھٹنیوں نے عمومی طور پر کام کرنے والے لوگوں کو متاثر کیا ہے جیسے کہ صارف کا تجربہ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، گرافکس پروگرامنگ اور دیگر کردار۔ META کے ترجمان نے CNBC کو تصدیق کی کہ چھٹنیاں شروع ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لندن میں میٹا نے انسٹاگرام آفس کو متاثر کیا اور ملازمین کو یا تو برطرف کیا جا سکتا ہے یا کمپنی کے نئے دور کی چھٹیوں کے حصے کے طور پر ان کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ میٹا مبینہ طور پر اس ہفتے کم از کم 4,000 اعلی ہنر مند کارکنوں کو فارغ کرنے جا رہا ہے۔ مارچ میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ کمپنی آنے والے مہینوں میں 10,000 ملازمتیں ختم کرے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.