ETV Bharat / business

India's foreign exchange drop زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر کمی درج

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر کمی درج کی گئی ہے۔ یہ 4 نومبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.09 بلین ڈالر کم ہو کر 529.99 بلین ڈالر رہ گیا۔

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 9:59 AM IST

India's foreign exchange drop
زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر کمی درج

ممبئی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کمی درج کی گئی ہے۔ 4 نومبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر 1.09 بلین ڈالر کم ہو کر 529.99 بلین ڈالر رہ گیا۔ سونے کے ذخائر میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔ یہ معلومات ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ملی ہے۔

ریزرو بینک کے مطابق 28 اکتوبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے میں، زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.56 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ اس وقت یہ بڑھ کر 531.08 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ یہ رواں برس کے دوران کسی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ اضافہ تھا۔ ایک برس قبل اکتوبر 2021 میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 645 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مرکزی بینک عالمی ترقی کے باعث روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے کرنسی کے ذخائر سے مدد لے رہا ہے۔ روپے کو سہارا دینے کے لیے ڈالر کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈالر کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی اثاثہ جات (FCAs)، جو کہ ذخائر کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں، 4 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران $120 ملین کی کمی کے ساتھ $470.73 بلین رہ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے سونے کے ذخائر مالیت کے لحاظ سے 705 ملین ڈالر کی کمی سے 37.057 بلین ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک نے کہا کہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس (SDR) 235 ملین ڈالر کم ہو کر 17.39 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رپورٹنگ ہفتے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں رکھے گئے ملکی ذخائر بھی 27 ملین ڈالر کی کمی سے 4.82 ارب ڈالر رہ گئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.