ETV Bharat / business

India's Exports, Imports Shrink Over 8 pc فروری میں درآمدات اور برآمدات میں آٹھ فیصد سے زیادہ کمی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ فروری میں بھارت کی تجارتی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں 8 فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے۔ India's Exports, Imports Shrink Over 8 pc

Indias exports, imports shrink over 8 pc in February
فروری میں درآمدات اور برآمدات میں آٹھ فیصد سے زیادہ کمی
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:03 AM IST

نئی دہلی: فروری 2023 میں بھارت کی برآمدات 8.8 فیصد کم ہوکر 33.88 بلین ڈالر ہوگئیں جو گذشتہ برس فروری میں 37.15 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تاہم وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ملک کا تجارتی خسارہ کم ہو کر 17.43 بلین ڈالر رہ گیا۔ رپورٹس کے مطابق گذشتہ مہینے تجارتی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں 8 فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی برآمدات اب مسلسل تیسرے مہینے کے لیے سکڑ گئی ہے، جو کمزور مینوفیکچرنگ سرگرمی کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم اسی درمیان رواں مالی سال (2022-23) کے اپریل تا فروری کی مدت کے دوران ملک کی کل تجارتی اشیاء کی برآمدات 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ 405.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی برس کے اپریل تا فروری کے دوران درآمدات بھی 18.82 فیصد بڑھ کر 653.47 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں:

بھارت نے 2022-23 میں 750 بلین ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا ہے، جو 2021-22 میں ریکارڈ کردہ 676 بلین ڈالر سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 2022-23 میں اب تک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ پٹرولیم مصنوعات اور الیکٹرانک سامان کی فروخت سے ہوا ہے۔ رواں مالی سال میں موبائل کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری کے آخر تک 8.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.