نئی دہلی: دسمبر 2022 میں بھارت کی برآمدات میں کمی درج کی گئی ہے، دسمبر میں برآمدات 12.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 34.48 بلین ڈالر پر آگیا ہے، جو گذشتہ برس اسی مہینے میں 39.27 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ معلومات 16 جنوری کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس عرصے کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 23.76 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ تجارتی خسارہ دسمبر میں مزید کم ہو کر 23.76 بلین ڈالر ہو گیا جو نومبر میں 23.89 بلین ڈالر کی سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ دسمبر میں درآمدات بھی کم ہو کر 58.24 بلین ڈالر رہ گئیں جو ایک برس قبل اسی ماہ میں 60.33 بلین ڈالر تھیں۔
رواں مالی برس میں اپریل تا دسمبر کے دوران ملک کی کل برآمدات 9 فیصد اضافے کے ساتھ 332.76 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عرصے کے دوران درآمدات بھی 24.96 فیصد بڑھ کر 551.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ کامرس سکریٹری سنیل برتھوال نے کہا کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود ملک کی برآمدات اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
کسی بھی ملک کا تجارتی خسارہ اس ملک کی درآمد اور برآمد کے فرق پر منحصر ہوتا ہے، معاشیات میں درآمدات اور برآمدات کے توازن کو تجارتی توازن کہا جاتا ہے۔ لیکن جب کوئی ملک اپنی برآمدات سے زیادہ درآمدات کرنے لگتا ہے تو اس صورت حال کو تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: