ETV Bharat / business

Sikkim Rail Network: بنگال کو سکم سے جوڑنے والی ریلوے لائن 2023 تک شروع ہونے کی امید - بنگال سکم ریلوے لائن پر خدمات جلد شروع ہوسکتا ہے

بھارتی ریلوے کے مطابق مغربی بنگال۔ سکم ریل پروجیکٹ سنہ 2015 میں ہی مکمل ہونا تھا، لیکن کچھ عوامل کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں کافی وقت لگا۔ Sikkim rail network

Indian Railways shares status updates on the Sikkim rail network
یہ پروجیکٹ 14 سرنگوں اور 5 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 1:11 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ریلوے نے سکم کو ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے جاری تعمیراتی کام کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔ Sivok-Rangpo پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد سکم کے لوگ بھارتی ریل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بھارتی ریلوے کے مطابق مغربی بنگال سکم ریل لنک پروجیکٹ سنہ 2015 کو ہی مکمل ہونا تھا، لیکن دیگر عوامل کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں کافی وقت لگا۔ Indian Railways shares status updates on the Sikkim rail network

بھارتی ریلوے کے مطابق اس روٹ پر 14 سرنگوں میں سے تقریباً 52.13 فیصد (20.25 کلومیٹر) تک کام گزشتہ ماہ میں ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ پلوں پر 33 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ مغربی بنگال میں سیووک کو سکم کے رنگپو سے جوڑنے والی 52 کلومیٹر ریل لائن دسمبر 2023 تک شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ منصوبہ 14 سرنگوں اور 5 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے، جس میں سے ایک کالمپونگ ضلع کے تیستا میں ہے جو زیر زمین ہوگا۔ کم از کم 86 فیصد راستہ 14 سرنگوں سے گزرے گا، جن میں سے 13 مغربی بنگال میں ہیں۔ ٹریک کے ایک بار شروع ہونے کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب سکم کو بھارتی ریل نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ اس سے مقامی سیاحت کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ بعد میں اسے گنگ ٹوک سے جوڑ دیا جائے گا۔ ریل لنک کنچنجنگا پہاڑی سلسلے کے دامن اور تیستا ندی کی وادی کے علاقے سے گزرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.