ETV Bharat / business

India, Malaysia trade in rupee اب ملائیشیا کے ساتھ بھارتی کرنسی میں تجارت ممکن

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 10:59 PM IST

بھارت اور ملائیشیا اب دیگر کرنسیوں کے علاوہ بھارتی روپے میں تجارت کے تصفیے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ (MEA) نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں یہ معلومات دی۔ India, Malaysia trade in rupee

India, Malaysia trade in rupee
اب ملائیشیا کے ساتھ بھارتی کرنسی میں تجارت ممکن

نئی دہلی: بھارت اور ملائیشیا اب دیگر کرنسیوں کے ساتھ بھارت روپے میں تجارت کر سکیں گے۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گزشتہ برس جولائی میں بھارتی کرنسی میں غیر ملکی تجارت کو منظوری دی تھی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تجارت اب دیگر کرنسیوں کے ساتھ بھارتی روپے میں کی جا سکتی ہے۔"

بتادیں کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گزشتہ برس جولائی میں بھارتی روپے میں بین الاقوامی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے تحت بھارت اور ملائیشیا کے درمیان بھارتی روپے میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ "دیگر کرنسیوں میں تصفیہ کے موجودہ طریقوں کے علاوہ بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تجارت اب بھارتی روپے (INR) میں طے کی جا سکتی ہے"۔

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ آر بی آئی کے اقدام کا مقصد تجارت کی ترقی کو آسان بنانا اور بھارتی روپے میں عالمی تجارتی برادری کے مفادات کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوالالمپور میں قائم انڈیا انٹرنیشنل بینک آف ملائیشیا (IIBM) نے اپنے متعلقہ بینک یعنی یونین بینک آف انڈیا کے ذریعے بھارت میں ایک خصوصی روپی ووسٹرو اکاؤنٹ کھول کر اس نظام کو شروع کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ ووسٹرو اکاؤنٹس کو ملکی کرنسی میں ادائیگیاں کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.