ETV Bharat / business

Piyush Goyal On China Trade حکومت کو چین کے ساتھ 48 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا، گوئل

تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ مودی حکومت کو چین کے ساتھ 48 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا تھا اور اب حکومت ملک میں گھریلو پیداوار بڑھانے اور چین پر انحصار کم کرنے کے لیے کئی قدم اٹھارہی ہے۔Piyush Goyal On China Trade

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 5:02 PM IST

نئی دہلی: تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ مودی حکومت کو چین کے ساتھ 48 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا تھا اور اب حکومت ملک میں گھریلو پیداوار بڑھانے اور چین پر انحصار کم کرنے کے لیے کئی قدم اٹھارہی ہے۔ جمعہ کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹرگوئل نے کہا کہ سال 2003-04 میں چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر تھا، جو 2013-14 میں بڑھ کر 48 ارب ڈالر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مودی حکومت نے تجارتی خسارے کو کم کرنے اور ملکی پیداوار میں اضافہ کرکے چینی اشیاء پر انحصار کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔Piyush Goyal On China Trade

انہوں نے کہا کہ حکومت نے میک ان انڈیا اسکیم شروع کر کے مقامی بنانے کو فروغ دیا ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین اور سرکردہ افراد سے مشاورت کے بعد پیداوار پر مبنی مراعات کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر ملک میں پیداوار میں اضافہ کرکے مقامی بنانے پر توجہ دے رہی ہیں تاکہ چینی مصنوعات پر انحصار کم کیا جاسکے اور تجارتی خسارے کو بھی کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ پہلے ملک میں موبائل فون بنانے والی صرف دو کمپنیاں تھیں لیکن اب ان کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہندوستان موبائل فون برآمد کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کاروبار کرنے میں آسانی اور پردھان منتری گتی شکتی یوجنا کی مدد سے بھی ملک میں پیداوار بڑھانے کی سمت میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء مارکسسٹ جان برٹاس نے سوال پوچھا کہ حکومت کی اتنی کوششوں کے باوجود چین کے ساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ جلد ہی 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس پر مسٹرگوئل نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اسے جو تجارتی خسارہ ورثے میں ملا تھا اس کی کی وجہ سے حالات کو سنبھالنے میں زیادہ کوشش کرنی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Piyush Goyal بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت اگلے ماہ دوبارہ شروع ہوگی، پیوش گوئل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.