ETV Bharat / business

Stock Market عالمی رجحان مارکیٹ کو متاثر کرے گا

تجزیہ کاروں کے مطابق سیلیکون ویلی بینک بحران کی وجہ سے گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں ہلچل رہی۔ تاہم ہفتے کے آخری روز امریکی حکام اور بینک کی جانب سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے سینسیکس اور نفٹی کے پٹری پر لوٹنے کی کوشش کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 3:45 PM IST

ممبئی: امریکی سلیکون ویلی بینک بحران کی وجہ سے گزشتہ ہفتے تقریباً دو فیصد گرنے والی اسٹاک مارکیٹ اگلے ہفتے عالمی رجحان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے سرمایہ کاری کے جذبات سے بھی متاثر ہوگی۔گزشتہ ہفتے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1145.23 پوائنٹس یا 1.94 فیصد گر کر 57989.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 312.9 پوائنٹس یا 1.8 فیصد گر کر 17100.05 پوائنٹس پر آگیا۔

وہیں زیر جائزہ ہفتے میں بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت کا غلبہ رہا۔ ہفتے کے آخر میں مڈ کیپ 505.9 پوائنٹس کی کمی سے 24112.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 784.37 پوائنٹس کی کمی سے 27167.74 پوائنٹس پر آگیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق سیلیکون ویلی بینک بحران کی وجہ سے گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں ہلچل رہی۔ تاہم ہفتے کے آخری روز امریکی حکام اور بینک کی جانب سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے سینسیکس اور نفٹی پٹری پر لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم کوششوں کے باوجود مقامی مارکیٹ میں مندی برقرار رہی۔ ان عوامل کی وجہ سے اگلے ہفتے بھی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سرمایہ کار خام تیل کی قیمت، ڈالر انڈیکس اور ایف آئی آئی کی سرمایہ کاری کے بہاؤ پر بھی نظر رکھیں گے۔ ایف آئی آئی نے دسمبر، جنوری اور فروری میں مسلسل پچھلے تین مہینوں سے مارکیٹ سے سرمایہ کاری نکال لی۔ لیکن وہ مارچ میں اب تک 6,408.19 کروڑ روپے کا خالص خریدار رہا ہے۔ اسی طرح گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئی) کی خالص سرمایہ کاری 16,162.40 کروڑ روپے رہی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.