نئی دہلی: پہلے سے ہی مہنگائی کی مار برداشت کر رہے عام آدمی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آسمان چھو رہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اثر اب دیگر خوردنی اشیاء پر بھی نظر آنے لگا ہے۔ تاہم اسی درمیان ' ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 50' روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ LPG Price Hiked by Rs 50
دہلی میں اب 14.2 کلو گھریلو اپل پی جی سلنڈر کی قیمت 50 روپے کے اضافے کے ساتھ 1053 روپے ہوگیا ہے، اسی طرح پانچ کلو کے چھوٹے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اس کی قیمت میں 18 روپے سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 8.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس مہینے کے شروع میں ہی اس کی قیمتوں میں بڑی کٹوتی کی گئی تھی اور کمرشل سلنڈر اور بھی سستا ہو گیا ہے۔ کچھ دن پہلے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 198 روپے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد دہلی میں قیمت 2021 روپے کر دی گئی تھی۔ Domestic LPG Cylinder Rate Increased
پٹرولیم کمپنیوں کے مطابق دارالحکومت دہلی میں گھریلو گیس سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمت اب 50 روپے بڑھ کر 1053 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تھی۔ دہلی میں گزشتہ ایک برس میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 215 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی قیمت 834.50 روپے سے بڑھ کر 1003 روپے ہو گئی تھی جو اب 50 روپے مزید بڑھ گئی ہے۔
اس سے قبل دہلی میں 19 مئی کو 14.2 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 7 مئی کو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اس کی قیمت 999.50 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ 22 مارچ کو بھی اس کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ گیس سلینڈر کی بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ عوامی حلقوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔