ممبئی: تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے ملک کی توانائی کے تحفظ کے لیے خام تیل کی خریداری کو متنوع بنانے کے لیے برازیل کی سرکاری تیل کمپنی پیٹروبراس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
بی پی سی ایل نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں معاہدے پر پیٹرولیم سکریٹری پنکج جین، برازیل میں بھارت کے سفیر اور دیگر عہدیداروں، بی پی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ارون کمار سنگھ اور پیٹروبراس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سی پی ڈی اینڈریڈ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ India signs crude supply agreement with Petrobras
بی پی سی ایل نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان خام تیل کے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور بی پی سی ایل خام تیل کی درآمد کے امکانات کو تلاش کرے گا۔ بی پی سی ایل کی معاون یونٹ بھارت پیٹرو ریسورس لمیٹڈ نے برازیل میں آئل بلاکس کی ترقی پر 1.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی