چنئی: پارلیمانی بجٹ کل پیش ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی معیشت کی مضبوطی و استحکام کے لیے کسانوں کی ترقی بے حد ضروری ہے۔ لارنسڈیل ایگرو پروسیسنگ (ایل ای اے ایف) کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اگر لاکھوں معمولی کسانوں کی زندگی بہتر ہوتی ہے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوتا ہے تو بھارت بحیثیت قوم مستقبل قریب میں 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔
لارنسڈیل ایگرو پروسیسنگ (ایل ای اے ایف) کے بانی اور سی ای او پالت وجے راگھون نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایاکہ " یکم فروری کو پیش ہونے والا بجٹ مالی سال 24 کا مرکزی بجٹ تبھی اپنی توقعات پر پورا اترے گا جب بحث میں کسانوں کو رکھا جائے، کیونکہ وہ اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔ کسان ہمیشہ مارکیٹ میں مختلف اور متواتر تبدیلیوں سے اس الجھن میں رہتے ہیں کہ ان کی فصل کی قیمت کیا ہوگی۔ ہمیں ان میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے، تاکہ کسان اپنی روزی روٹی کا منصوبہ بنا سکیں۔"
پالت وجے راگھون نے کہاکہ "زراعت میں بہت سے مڈل مین اس شعبے پر مکمل طور پر منحصر ہیں اور ہمیں یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس طرح ان کی الجھنوں کو دور کر سکتے ہیں اور زراعت کے ماحولیاتی نظام میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بااختیار بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منظم شعبہ کسانوں کے فائدے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے بہت سی شراکتیں کر سکتا ہے۔ منظم شعبے کے پاس بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ تاہم یہ صلاحیتیں، جو تبدیلی کا باعث ہو سکتی ہیں، مناسب طریقے سے کسانوں تک نہیں پہنچ رہی ہیں۔ ہمیں کسانوں اور صارفین کے فائدے کے لیے اس فرق کو ختم کرنا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہاکہ مارکیٹ میں منظم شعبے کے کھلاڑیوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ماحولیاتی نظام میں کوئی بھی کھونا جائے اور کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے یہ فوری بنیادوں پر کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا پہلو جس کو فعال کرنے کی ضرورت ہے وہ ٹیکنالوجی ہے۔ کسانوں کو صرف ٹیکنالوجی کا پلیٹ فارم دینا اور انہیں کام کرنے دینا کافی نہیں ہے۔ ہمیں کسانوں کو یقین دلانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے کہ ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ پالت وجے راگھون نے کہا کہ اس پوری پہیلی میں ایک اور اہم پیچ یہ ہے کہ ہم کس طرح زرعی شعبے کے لیے مالیاتی خدمات کو مرکزی دھارے میں لا سکتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم معمولی کسانوں کو بہت سی منظم مالی خدمات فراہم کریں جو کہ معمولی کسانوں کی زندگی میں نمایاں بہتری لاسکتی ہیں۔
وجے راگھون نے کہاکہ "کسانوں کو سنبھالنے اور منظم اور کم لاگت والی مالی امداد کا موثر استعمال کرنے کے لیے، ہمیں سائنسی نقطہ نظر کے ساتھ کسانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: