اس سے قبل ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار چار دن تک تخفیف کی گئی تھی۔ گذشتہ روز ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہواتھا جبکہ پٹرول کی قیمتیں آٹھ دن سے مستحکم ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔
ستمبر میں ڈیزل 2.94 روپے فی لیٹر سستا ہوا۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی مانگ میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 70.63 روپے پر فروخت ہورہاہے۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.04 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر مستحکم ہے جبکہ ڈیزل 74.15 روپے فی لیٹر رہا۔
چنئی میں ، پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 76.10 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔
میٹروسٹی ڈیزل پٹرول
- دہلی 70.63 81.06
- ممبئی 77.04 87.74
- کولکتہ 74.15 82.59
- چنئی 76.10 84.14