پیر کے اضافے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں پٹرول کی قیمت 101 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی ۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 101.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 15 اپریل کے بعد 89.72 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
مغربی بنگال کے انتخابات کے دوران 15 اپریل کو ملک میں آخری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اس کے بعد قیمت یا تو بڑھ گئی یا 87 دن تک مستحکم رہی۔ آج 88 ویں دن ڈیزل سستا ہو ا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہیں۔
دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی میں پیٹرول 27 پیسے مہنگا ہوکر 107.20 روپے اور ڈیزل 17 پیسے سستا ہوکر 97.29 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا اور ڈیزل 15 پیسے سستا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.92 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے تھی۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے اضافے سے 101.35 روپے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے کی کمی سے 92.81 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 101.19 —————— 89.72
ممبئی۔————— 107.20 —————— 97.29
چنئی —————— 101.92 -—————- 94.24
کولکاتہ ———— 101.35 —————— 92.81
یو این آئی