ETV Bharat / business

پٹرول 35 ویں روز 20 پیسے سستا، ڈیزل میں بھی 20 پیسے کی کمی - Petrol cheaper by 20 paise on 35th day, diesel also reduced by 20 paise

کئی مہینوں سے ڈیزل پٹرول کی بڑھ رہی قیمتوں میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔ اس سے عوام کی جیب پر کچھ زیادہ اثر نہیں پڑنے والا ہے۔

news
ڈیزل پٹرول
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 11:02 AM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اتوار کو 35 ویں دن پٹرول 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی ایک دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

بدھ کو چار ماہ کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی، اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو بھی ڈیزل سستا ہوا تھا۔ ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 20 پیسے سستا ہو کر 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 89.07 روپے فی لیٹر پر رہا۔

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کا سب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہے، جیسی امید تھی۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ -19 کے لئے دیے جا رہے پیکج کو ختم کرنے کے اشارہ کے بعد جمعہ کو تجارت کے اختتام پر برینٹ کروڑ 1.37 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 65.18 ڈالر فی بیرل پر امریکی کروڈ بھی 1.27 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 62.32 ڈالر پربند ہوا۔

مزید پڑھیں: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، کمرشیل میں راحت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

دہلی ————— 101.64 ————— 89.07۔

ممبئی 107.66 —————— 96.64۔

چنئی 99.32 -—————- 93.66۔

کولکاتا ———— 101.93 —————— 92.13۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.