ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 25 پیسے اور ڈیزل میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

Petrol and diesel
Petrol and diesel
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 11:35 AM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی کے باعث منگل کے روز دو دنوں بعد پھر گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے بڑھ کر 81.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 25 پیسے اور ڈیزل میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس وقت تقریباََ ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ کچھ شہروں میں تو یہ قیمتیں 100 روپے کی سطح کی کو بھی عبور کر چکی ہیں۔ نیا سال پیٹرولیم مصنوعات کے لئے اچھا نہیں رہا ہے۔ جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 25 دن ہی پٹرول مہنگا ہوا ، لیکن اتنے دنوں میں ہی یہ 07.02 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمتیں بھی ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر ہیں۔ نئے سال میں 25 دنوں کے دوران ڈیزل 07.45 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.