ETV Bharat / business

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 9:59 AM IST

Updated : Jun 29, 2020, 11:09 AM IST

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ایک دن کی راحت کے بعد ایک بار پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

petrol
petrol

کورونا وائرس کے دوران ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور مسلسل 21 دنوں تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 22 ویں روز اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا لیکن آج ایک بار پھر سے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول پانچ پیسے اضافے کے ساتھ 80.43 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 13 پیسے کے اضافےکے ساتھ 80.53 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

اس طرح دہلی میں ڈیزل، پٹرول سے 10 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، گزشتہ 23 دنوں میں پٹرول 9.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.23 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب ڈیزل کی قیمت پٹرول سے بھی زیادہ ہے، تاہم یہ صرف دہلی میں ہے، ملک کے دوسرے حصوں میں ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت پانچ پیسے اضافہ کے ساتھ 80.43 روپے فی لیٹر ہوگئی، جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 13 پیسے بڑھ کر 80.53 روپے فی لیٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر رہی ۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سلسلہ 7 جون سے شروع ہوا۔ اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول کی قیمت میں اب تک 9 روپے 17 پیسے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11 روپے 14 پیسے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ کولکاتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی پانچ پانچ پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 82.10 روپے اور 87.19 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ چینئی میں یہ چار پیسے مہنگا ہو کر 83.63 روپے فی لیٹر ہے۔

کولکاتا اور ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 12 پیسے بڑھ کر بالترتیب 75.64روپے اور 78.83 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں ڈیزل 11 پیسے مہنگا ہو کر 77.72 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل ہے ۔

  • دہلی: پٹرول 80.43 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.53 روپے فی لیٹر
  • کولکاتہ: پٹرول 82.10 روپے فی لیٹر ڈیزل 75.64 روپے فی لیٹر
  • ممبئی: پٹرول 87.19 روپے فی لیٹر ڈیزل 78.83 روپے فی لیٹر
  • چینئی: پٹرول 83.63 روپے فی لیٹر ڈیزل 77.72 روپے فی لیٹر

Last Updated : Jun 29, 2020, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.