امریکی تیل مارکٹ کریش ہونے کے بعد آج بھارتی شیئر مارکٹ میں بھی شدید گراوٹ درج کی گئی۔
شروعاتی کاروبار میں ایک ہزار پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ تیس اسٹاکس کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
شیئر مارکٹ کے آغاز پر آئی سی آئی سی آئی بنک، ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی، ایچ ایف ڈی سی بنک، ایکسس بنک، ٹی سی ایس اور ماروتی سوزوکی انڈیا کے اسٹاکس میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔
نفٹی بھی 240 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 9,021 پر پہنچ گیا۔
لاک ڈائون کی وجہ سے دنیا میں تیل کی ضرورت آدھے سے بھی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے۔
امریکی تیل مارکیٹ کریش کرگئی جبکہ تیل کو کوئی مفت لینے کےلیے بھی تیار نہیں ہے اور قیمت منفی37 ڈالرز ہوگئی۔