ETV Bharat / business

ریلائنس کے شیئرز میں بھاری گراوٹ، کروڑوں کا نقصان - ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ

بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز گزشتہ 3 ماہ کی کم ترین قیمت پر آگئے جس کے سبب ریلائنس کے مارکیٹ کیپ میں تقریباً 70 ہزار کروڑ کی کمی درج کی گئی۔

Mukesh Ambani
Mukesh Ambani
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 10:54 PM IST

پیر کی صبح ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر ٹوٹ کر 1940 روپے پر آ گیا۔ یہ پچھلے 4 ماہ میں سب سے نچلی سطح ہے، اس سے صرف ایک گھنٹے میں کمپنی کا مارکیٹ کیپ میں 70 ہزار کروڑ روپے کی گراوٹ آ گئی۔ ریلائنس کمپنی کا مارکیٹ کیپ 23 اکتوبر کے بعد سے ایک لاکھ کروڑ روپے کم ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایشیاء کے سب سے امیر ترین کاروباری مکیش امبانی کو اپنی خالص مالیت سے 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جب سہ ماہی منافع میں کمی کے بعد ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص تین ماہ کے کم ترین قیمت پر آگئے۔

مارکیٹ میں کمپنی کے حصص میں بھاری گراوٹ ہونے کی وجہ سے مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی نیچے آگئے ہیں۔ ایک ہفتے میں کمپنی کی مارکیٹ کیپ میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے تاہم کمپنی نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے شروع میں جولائی کے مہینے میں ایک دن میں آر آئی ایل کے اسٹاک میں 6.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس وقت یہ 1978 روپے سے گھٹ کر 1798 روپے پر آ گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.