ETV Bharat / business

ماروتی سو زو کی کی گھریلو فروخت میں اضافہ

کار بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا کی گھریلو فروخت میں گزشتہ ماہ دو اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 1, 2020, 7:17 PM IST

ماروتی سو زو کی کی گھریلو فروخت میں اضافہ
ماروتی سو زو کی کی گھریلو فروخت میں اضافہ

ماروتی سوزوکی نے بدھ کو شیئر بازار کو بتایا کہ دسمبر میں اس نے گھریلو بازار میں ایک لاکھ 24 ہزار 375 گاڑیوں کی فروخت کی ہے،جو کہ ایک برس قبل اس ماہ کے دوران ہوئی فروخت سے زائد تھی۔

برآمدات اور دیگر سازوسامان مینوفیکچررز (او ای ایم) سمیت کمپنی کی کل فروخت دسمبر میں 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 296 گاڑیوں تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ گذشتہ برس کے دوران 'آلٹو سمیت' مینی زمرے کی گاڑیوں کی فروخت میں 13 اعشاریہ چھ فیصد کی کمی آئی ہے تاہم نئی 'ویگن آر' سوئفٹ، سلیریو، سوئفٹ دیزائر سمیت کامپیکٹ زمرے کی 65 ہزار 673 گاڑیوں کی فروخت ہوئی جو کہ 28 فیصد زیادہ ہے۔

درمیانی سائز کی سیڈان گاڑی 'سیاز' کی فروخت 62 اعشاریہ تین فیصد بڑھ کر ایک ہزار 786 ہو گئی ہے، وہیں جپسی اور ارٹیگا سمیت دیگر یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت میں بھی 17 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اپریل سے دسمبر کے درمیان گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا 17 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

Intro:Body:

FA

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.