ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی، انڈین آئل کارپوریشن سے موصول ہوئی اطلاع کے مطابق آج دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے بڑھ کر 73.21 روپے فی لٹر رہی جو 29 نومبر، 2018 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل 66.24 روپے لیٹر پر مستحکم ہے۔
کولکاتہ میں پیٹرول 17 پیسے مہنگا ہوکر 75.55 روپے، ممبئی میں 13 پیسے مہنگا ہوکر 78.82 روپے اور چنئی میں 14 پیسے مہنگا ہوکر 76.03 فی لیٹر تک مہنگا ہو گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت ان تینوں میٹروپولٹین شہروں میں مستحکم رہی۔ کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 68.31 روپے، ممبئی 69.43 روپے اور چنئی میں 69.96 روپے فی لیٹر تھی۔