وشوم نے منگل کو راجیہ سبھا میں عام بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 'حکومت قومی املاک کی فروخت پر آمادہ ہے، اس پر وسیع پیمانہ پر بحث کرائے جانے کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایل آئی سی نے ملک میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے مڈل کلاس کو سوشل سیکورٹی ملی ہے، اس نے سماج کو مدد کی ہے۔ حکومت کی ایسی کوششوں سے بھارت ماتا دکھی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دیہی علاقوں میں بے روزگاری بڑھ کر آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ منریگا کی رقم میں 10 ہزار کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے عام لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے۔ کسان اور مزدور خود کشی کر رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'معیشت وینٹی لیٹر پر ہے جسے بچانا ہوگا۔'