ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 دن بعد معمولی گراوٹ - نیوز پٹرول دیزل

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 16 پیسے سستا ہوکر 90.40 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کی کمی سے 80.73 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 4:56 PM IST

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک استحکام برقرار رہنے کے بعد جمعرات کو ان میں کمی کی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 16 پیسے سستا ہوکر 90.40 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کی کمی سے 80.73 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اس سے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

دوسرے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں پٹرول 15 پیسے مہنگا ہوا اور وہ بالترتیب 96.83، 92.43 اور 90.77 روپے میں فروخت ہوا۔

ممبئی میں ڈیزل 15 پیسے سستا، 87.81 روپے، چنئی میں یہ 13 پیسے سستا 85.75 روپے اور کولکتہ میں یہ 14 پیسے سستا ہوا جو 83.61 روپے فی لیٹر پر رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.