ETV Bharat / business

غیرملکی کرنسی کے ذخائر ریکارڈ سطح پر

ریزرو بینک آف انڈیا سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.87 ارب ڈالر کے اضافے سے یہ 592.89 ہوگیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔

foreign exchange reserves at record levels
غیرملکی کرنسی کے ذخائر ریکارڈ سطح پر
author img

By

Published : May 30, 2021, 10:28 AM IST

ریزرو بینک آف انڈیا سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.87 ارب ڈالر کے اضافے سے یہ 592.89 ہوگیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس سے قبل 14 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں یہ 56.3 ارب ڈالر کے اضافے سے 590.03 ارب ڈالر رہا تھا۔

مرکزی بینک نے اطلاع دی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.65 ارب ڈالر اضافے سے 548.52 ارب ڈالر ہوگیا۔

اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں بھی 1.19 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 37.84 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مختص 2.2 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5.02 ارب ڈالر اور خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 70 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1.51 ارب ڈالر ہوگیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.