ETV Bharat / business

Pradhan Mantri Awaas Yojana: پردھان منتری آواس یوجنا، دیہی کے تحت 1.63 کروڑ مکانات کی تعمیر مکمل - پردھان منتری آواس یوجنا کو پانچ برس مکمل

مرکزی حکومت نے 2022 تک 'سب کے لیے مکان' فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ دیہی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی ہے۔ (پی ایم اے وائی۔جی) کا آغاز 20 نومبر سنہ 2016 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت سنہ 2022 تک تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ 2.95 کروڑ (پی ایم اے وائی۔جی) مکانات کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا
پردھان منتری آواس یوجنا
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 9:53 PM IST

پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی۔جی) نے ہفتہ کو پانچ برس مکمل کیے۔ بتادیں کہ اس پانچ برس کے آغاز سے اب تک مرکز نے 147218.31 کروڑ روپے جاری کیے اور 1.63 کروڑ مکانات بھی تعمیر کیے۔

مرکزی حکومت نے 2022 تک 'سب کے لیے مکان' فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ دیہی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی ہے۔ (پی ایم اے وائی۔جی) کا آغاز 20 نومبر سنہ 2016 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت سنہ 2022 تک تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ 2.95 کروڑ (پی ایم اے وائی۔جی) مکانات کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق (پی ایم اے وائی۔جی) اسکیم کے تحت مالی برس 2021-22 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو کل 7775.63 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اہل مستفیدین کو مکانات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ (پی ایم اے وائی۔جی) دیگر سرکاری اسکیموں کے ذریعے گھرانوں کی بنیادی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ وہ مزدور بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو منریگا میں 90 سے 95 دن تک کام کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.