انہوں نے کہا کہ 'اس کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے کیوںکہ یہ سبھی لوگوں کے ایک انتہائی سخت ترین سال ہے۔'
رتن ٹاٹا نے کہا کہ 'آن لائن ڈرانے دھمکانے پر روک لگنی چاہئے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میرا یہ ماننا ہے کہ اس سال خاص طور پر ہم سب کے لیے ایک دوسرے کے معاون ہونے کا ہے، ایک دوسرے کی توہین کرنے کا یہ وقت نہیں ہے۔'
انہوں نے لکھا ہے کہ 'ایک دوسرے کے ساتھ اس وقت سمجھداری ، رحم دلی اور صبر کے ساتھ مدد کرنے کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے آخر میں لکھا ہے کہ 'مجھے امید ہے کہ نفرت اور بدمعاشی کے بجائے ایک دوسرے کا تعاون کیا جائے گا۔'