ٹرین میں کھانے پینے کے سامان کی سپلائی کرنے والی اسٹارٹ اپ ریل ریسٹرو نے آن لائن فوڈ ڈلیوری کے لیے اپنا خود کا سسٹم شروع کیا ہے۔ اور اس کے ذریعے مارچ تک 50-60 اسٹیشن پر فوڈ ڈلیوری کی خدمات فراہم کرنے کی تیاری میں ہے۔ کمپنی ریلوے کے انڈرٹیکنگ آئی آر سی ٹی سی (انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن) کی مجاز ڈیلیوری پارٹنر ہے۔RailRestro Resumes Restaurant Food Delivery Services
کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی سروس کے لیے اپنے نیٹ ورک میں ریستوراں کی تعداد کو دوگنا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کمپنی فی الحال ناگپور، وشاکھاپٹنم، اٹارسی،دین دیال اپادھیائے(مغل سرائے)، تروپتی، گوہاٹی، کوٹہ، لکھنؤ، کانپور جیسے تمام مسافروں کی گہما گہمی والے اسٹیشنوں کو کھانا فراہم کرتی ہے اور جلد ہی اس میں بھونیشور، آسنسول، جے پور، ہاوڑہ، گورکھپور، رائے پور اور کچھ دیگر اسٹیشن پر بھی اپنی خدمات شروع کرنے جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Indian Railways to Roll Out Double-Decker Trains: ڈبل ڈیکر ریل سروس کا جلد آغاز
ریل ریسٹرو کے بانی منیش چندرانے ایک بیان میں کہا کہ ٹرینوں میں کھانے کی آن لائن ڈیلیوری کی مانگ میں اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ کووڈ کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے، ریل ریسٹرو نے مسافروں کو محفوظ، لذیذ اور صحت بخش کھانا فراہم کرنے کے لیے اپنا ڈیلیوری سسٹم قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ڈیلیوری سسٹم 15 سے زائد اسٹیشنوں پر کام کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک (مارچ 2022 تک) ہم 50-60 اسٹیشنوں تک اپنے ڈیلیوری نیٹ ورک کو فعال کر لیں گے۔
یو این آئی