ETV Bharat / business

درخت پر مبنی کاشتکاری

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے متعدد اسکیم کے تحت کام کررہی ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 12:43 PM IST

انہوں نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ حکومت زراعت سے ہونے والے فائدے کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور کسانوں کو پائیدار ذریعہ معاش مہیا کرانے کے لیے درخت پر مبنی کاشتکاری کو فروغ دے رہی ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں درج ذیل قدامات کیے ہیں۔

فصلوں / فصل نظام کے ساتھ ساتھ زرعی زمین پر شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے سنہ 2016-17 میں جنگلات سے متعلق ذیلی مشن 'ہر موڑھ پر پیڑ'کی شروعات کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت زرعی زمین پر نرسری کے فروغ اور شجر کاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ اس سے کسانوں کو اضافی آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ان کے زرعی نظام کو مزید موسم کے موافق اور لچک دار بنایاجاسکے گا۔
قومی غذائی تحفظ مشن کا ایک ذیلی جز وتیل کے بیجوں اور پام آئل سے متعلق قومی مشن(این ایم او او پی) کے ذریعہ درخت والے تیل کے بیجوں (ٹی بی او) مثلاً زیتون کا تیل ،نیم،کررانجا اور مہوا کے ساتھ فصلوں کو ملانے ،پودا کاری اور رکھ رکھاؤ کو تعاون فراہم کیاجاتا ہے۔

مکمل ویلیو چین کی ترقی کے لیے سنہ 2018-19 کے دوران اثر نو تشکیل شدہ قومی بانس مشن(این پی ایم) کی شروعات کی گئی۔ اس میں غیر جنگلاتی سرکاری زمینوں اور نجی زرعی زمینوں میں پودا کاری اور بانس اگانے والے کسانوں کو بازار سے جوڑنا شامل ہیں۔

Intro:Body:

shadab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.