ETV Bharat / business

بہار بجٹ سے قبل دس گروپز سے تبادلہ خیال کیا جائے گا

ریاست بہار کے نائب وزیراعلی و وزیر مالیات سشیل کمار مودی نے کہا کہ ریاستی بجٹ پیش کرنے سے قبل دس گروپوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

sushil kumar modi said he will discuss with ten groups on bihar budget
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 30, 2020, 7:48 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:51 PM IST

بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر مالیات سشیل کمار مودی نے آج بتایاکہ ریاست کے لیے سنہ 2020-21 کا بجٹ پیش کرنے سے قبل دس گروپوں سے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مسٹر مودی نے بتایاکہ بہار بجٹ 2020-21 پیش کرنے سے پہلے 31 جنوری سے 15 فروری کے مابین دس گروپوں سے تبادلہ خیال کر کے بجٹ کے متعلق ان کی توقعات اور مشورے لیے جائیں گے۔ بجٹ سے قبل تبادلہ خیال کا یہ سلسلہ سنہ 2006 سے ہی جاری ہے۔ اس سال پہلی بار اس میں دس گروپوں کو شامل کیا گیا ہے۔ 24 فروری کو گورنر کے خطاب کے بعد معاشی جائزہ رپورٹ اور 25 فروری کو بجٹ پیش کیاجائے گا۔

وزیر مالیات نے بتایاکہ اس کے علاوہ اخباروں میں اشتہارات شائع کر کے عام لوگوں سے بجٹ 2020-21 کے لیے دس فروری تک ان کے مشورے بھی طلب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بجٹ سے قبل پہلی بار اجلاس 31 جنوری کو مین سکریٹریٹ واقع آڈیٹوریم بلڈنگ، ماحولیات وجنگلات شعبہ سے منسلک لوگوں کے ساتھ منعقد کی گئی ہے۔

مسٹر مودی نے بتایاکہ اس کے بعد 15 فروری تک نو اجلاس کے ذریعہ اطلاعات و ٹیکنالوجی، ماحولیات تحفظ اور آلودگی کنٹرول ، زراعت اور متعلقہ شعبہ ، مویشی پروری سے متعلق شعبے ، صنعت ، خواتین اور اطفال ترقیات ، فن وثقافت ، کھیل اور سیاحت سمیت دیگر شعبوںکے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزیر مالیات نے بتایاکہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ دولاکھ ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا تھا ۔ اس بار کے بجٹ کو عام لوگوں اور مختلف علاقوںشعبوں کے اسٹیک ہولڈرس سے موصول سجھاﺅ اور ان کے توقعات کے مطابق تیار کر کے ریاست کے سبھی شعبوں کی جامع اور مربوط ترقی کو رفتار دی جائے گی ۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 30 2020 7:15PM

بجٹ پیش کرنے سے قبل دس گروپوں کے ساتھ ہوگا تبادلہ خیال : سشیل

پٹنہ 30 جنوری ( یواین آئی) بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر مالیات سشیل کمار مودی نے آج بتایاکہ ریاست کے مالی سال 2020-21 کا بجٹ پیش کرنے سے قبل دس گروپوں سے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مسٹر مودی نے یہاں بتایاکہ بہار بجٹ 2020-21 پیش کرنے سے پہلے 31 جنوری سے 15 فروری کے مابین دس گروپوں سے تبادلہ خیال کر کے بجٹ کے متعلق میں ان کی توقعات اور مشورے لئے جائیںگے ۔ بجٹ سے قبل تبادلہ خیال کا یہ سلسلہ سال 2006 سے ہی جاری ہے ۔ اس سال پہلی بار اس میں دس گروپوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ 24 فروری کو گورنر کے خطاب کے بعد معاشی جائزہ رپورٹ اور 25 فروری کو بجٹ پیش کیاجائے گا۔

وزیر مالیات نے بتایاکہ اس کے علاوہ اخباروں میں اشتہارات شائع کر کے عام لوگوں سے بجٹ 2020-21 کے لئے دس فروری تک ان کے مشورے بھی طلب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بجٹ سے قبل پہلی بار اجلاس 31 جنوری کو مین سکریٹریٹ واقع آڈیٹوریم بلڈنگ ،ماحولیات وجنگلات شعبہ سے منسلک لوگوں کے ساتھ منعقد کی گئی ہے ۔

مسٹر مودی نے بتایاکہ اس کے بعد 15 فروری تک نو اجلاس کے ذریعہ اطلاعات و ٹیکنالوجی، ماحولیات تحفظ اور آلودگی کنٹرول ، زراعت اور متعلقہ شعبہ ، مویشی پروری سے متعلق شعبے ، صنعت ، خواتین اور اطفال ترقیات ، فن وثقافت ، کھیل اور سیاحت سمیت دیگر شعبوںکے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزیر مالیات نے بتایاکہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ دولاکھ ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا تھا ۔ اس بار کے بجٹ کو عام لوگوں اور مختلف علاقوںشعبوں کے اسٹیک ہولڈرس سے موصول سجھاﺅ اور ان کے توقعات کے مطابق تیار کر کے ریاست کے سبھی شعبوں کی جامع اور مربوط ترقی کو رفتار دی جائے گی ۔

یواین آئی۔۔ قمر۔ایف اے

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.