عالمی مارکیٹ کی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس، ماروتی، آئی سی آئی سی آئی اور آئی ٹی سی سمیت 19 بڑی کمپنیوں میں خرید کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں آج رونق لوٹ آئی۔ Sensex, Nifty end higher
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 187.39 پوائنٹس بڑھ کر 57808.58 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 53.15 پوائنٹس بڑھ کر 17266.75 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم بڑی کمپنوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں مسلسل فروخت سے مارکیٹ پر دباؤ میں رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.45 فیصد گر کر 24,331.85 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.40 فیصد لڑھک کر 29,068.03 پوائنٹس پر آ گیا۔ Sensex ends 187 pts Higher, Nifty tops 17,250 amid
اس دوران بی ایس ای میں کل 3411 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1095 میں خرید جبکہ 2238 میں فروخت ہوئی۔ وہیں 78 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں جہاں 28 کمپنیوں میں تیزی رہی، وہیں 22 میں گراوٹ درج کی گئی۔
بی ایس ای میں محض سات گروپوں میں خرید ہوئی جبکہ بقیہ 12 گروپوں کے حصص میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران انرجی 0.94، فنانس 0.06، ٹیلی کام 0.13، آٹو 0.15 ، بینکنگ 0.16، کنزیومر ڈیوربلز 0.06 اور میٹلزمیں 1.06 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جبکہ انڈسٹریل 0.80، کیپٹل گڈز 1.07، آئل اینڈ گیس 0.57 فیصد، ریئلٹی 0.84 فیصد، پاور 2.80 ،یوٹیلٹیز میں 2.82 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.45، جرمنی کا ڈیکس 0.55، جاپان کا نکئی 0.13 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.67 فیصد مضبوط رہا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.02 فیصد کمزوررہا۔
مزید پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی