عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس میں اضافے کے باوجود ، بینکاری، کیپٹل گڈس اور ہیلتھ گروپ کی کمپنیوں میں بھاری فروخت ہوئی، جس سے گھریلو سطح پر پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں سینسیکس 397 پوائنٹز لڑھک کر 50،395.08 پوائنٹز پر اور نفٹی 101.45 پوائنٹز کی گرواٹ کے ساتھ 14،929.50 پوائنٹز پر بند ہوا۔
دن کی شروعات میں ہی بی ایس ای کا سنیکس 19 پوائنٹز کی گراوٹ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 44 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ کھلا۔ تاہم گذشتہ دو ہفتوں سے کے پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی درج کی گئی تھی، لیکن آج دن میں ہوئی فروخت سے سینسیکس اور نفٹی گرواٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
بڑی کمپنیوں، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے بی ایس ای کا مڈ کیپ جہاں 0.72 فیصد کم ہوکر 20،429.11 پوائنٹز پر بند ہوا ، وہیں سمال کیپ 0.53 فیصد کی گرواٹ کے ساتھ 21،095.79 پوائنٹز پر رہا ہے۔