ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ پر عالمی وبا کا اثر، بازار کی حالت خستہ

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 7:39 PM IST

بیرون ملک میں بڑی تعداد میں اسٹاک مارکیٹ ہرے نشان میں رہی۔ ایشیا میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.49 فیصد ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.47 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسی اور جاپان کا نکی 0.01 فیصد اضافے سے بند ہوا۔

sensex cracks 882 points, Nifty ends below 14,400

ملک میں کووڈ 19 وبا کے انفیکشن کی دوسری لہر کے دباؤ میں گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج تقریباً دو فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 882.61 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد کی کمی سے ایک ہفتے کی کم ترین سطح 47،949.42 پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 258.40 پوائنٹس یعنی 1.77 فیصد کی کمی سے 14،359.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں پر بھی دباؤ رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.93 فیصد گر کر 19،768.84 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.64 فیصد گر کر 20،674.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے تقریباً تین لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ وبا کے مسلسل تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے ، گزشتہ تین کاروباری دنوں کی تیزی کھوتا ہوا شیئر بازار آج گراوٹ میں چلا گیا۔

بازار میں شروع ہی سے ہی بکوالی حاوی رہی۔ وہیں، سینسیکس میں تقریباً 1،470 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ تاہم، بیرون ملک سے آنے والے مثبت اشاروں کی وجہ سے بعد میں اس کمی کو کم کردیا گیا۔

سینسیکس کمپنیوں میں پاور گرڈ کو چار فیصد سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ او این جی سی اور انڈس انڈ بینک کے شیئر بھی چار فیصد کے قریب گرگئے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایل اینڈ ٹی، بجاج فنانس، ایشین پینٹس، مہندرا اینڈ مہندرا، این ٹی پی سی، بجاج آٹو، ایکسس بینک ، ایچ ڈی ایف سی، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور بجاج فنانس میں بھی تین فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈاکٹر ریڈی لیب اور انفسوس کو چھوڑ کر سنسیکس کی 28 کمپنیوں کے شیئر لال نشان میں بند ہوئے۔

بیرون ملک میں بڑی تعداد میں اسٹاک مارکیٹ ہرے نشان میں رہیں۔ ایشیا میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.49 فیصد ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.47 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسی اور جاپان کا نکی 0.01 فیصد اضافے سے بند ہوا۔ یورپ میں ابتدائی تجارت میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.20 فیصد چڑھ گیا ، جبکہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.