ETV Bharat / business

Shares Hit Due To New Variant: کورونا کی نئی اقسام کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں افراتفری

شیئر مارکیٹ Share Market میں مجموعی طور پر 3415 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2244 کی فروخت 1067 کی خرید جبکہ 104 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Sensex, Nifty fall nearly 3percent
کورونا کی نئی اقسام کی وجہ سے مارکیٹ میں ہاہاکار
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 7:39 PM IST

افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ New Coronavirus Variant کی خبروں کے درمیان سرمایہ کاروں نے خوب فروخت کی جس سے عالمی بازار گراوٹ کے دباؤ میں آگیا۔ نتیجتاً آج چوطرفہ منافع وصولی سے گھریلو شیئر بازار Share Market تقریباً تین فیصد گر کر یکم ستمبر کے بعد کی کم ترین سطح پر آگیا۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل New Covid 19 Variant سامنے آنے کے بعد پوری دنیا الرٹ ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ، بوٹسوانا کے علاوہ ہانگ کانگ میں بھی اس نئی قسم کے مریض پائے جا رہے ہیں۔ نئے ویرینٹ کی آمد کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایسے میں افریقی ممالک سے فضائی خدمات معطل کرنے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے سات اور برطانیہ نے چھ افریقی ممالک سے آمد ورفت پر پابندی لگا دی ہے۔

مزید پڑھیں:

ان خبروں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈھائی فیصد سے زائد کی کمی درج کی گئی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 2.79 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 2.72 فیصد، جاپان کا نکی 2.53 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.67 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.56 فیصد گر گیا۔

عالمی مارکیٹ میں مچنے والے کہرام کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے مقامی سطح پر انڈس انڈ بینک، ماروتی، ریلائنس، ٹاٹا اسٹیل سمیت 28 کمپنیوں میں زبردست فروخت کی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا سینسیکس 1687.94 پوائنٹس گر کر تقریباً تین ماہ کی کم ترین سطح 57,107.15 پوائنٹس پر آگیا۔ اس سے پہلے یکم ستمبر کو سینسیکس 57338.21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 509.80 پوائنٹس گر کر 17,026.45 پوائنٹس پر آگیا۔

این ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے تقریباً 2,300 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے ہیں۔ ساتھ ہی گھریلو سرمایہ کار اس فروخت سے کم خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ بڑھ رہی ہے۔

بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی فروخت حاوی رہی۔ اس دوران مڈ کیپ 828.90 پوائنٹس گر کر 24,846.51 پوائنٹس اوراسمال کیپ 751.34 پوائنٹس گر کر 28,071.41 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3415 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2244 کی فروخت 1067 کی خرید جبکہ 104 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ این ایس ای میں 46 کمپنیاں سرخ رنگ میں بند ہوئیں جبکہ صرف چار سبز نشان پر بند ہوئیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.