ممبئی: دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر پر دباؤ پڑنے اور گھریلو سطح پر شیئربازاروں میں جاری تیزی کی وجہ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپے آٹھ پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.16 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز بھارتی کرنسی روپے ڈالر کے مقابلے 9 پیسے اضافے کے ساتھ 73.24 روپے فی ڈالر کی سطح پر تھا۔
روپے آج کے کاروبار کے آغاز میں تین پیسے مضبوط ہوکر 73.21 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے دوران، اس کی قیمت فی ڈالر 73.02 روپے سے 73.26 روپے کے درمیان رہی۔ دن کے اختتام پر، اس کی قیمت آٹھ پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.16 روپے فی ڈالر ہوگئی۔
دنیا کی دیگر چھ بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر انڈیکس میں 0.30 فیصد کی کمی درج کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی سے بھی روپیہ کو تقویت ملی۔