نریندر مودی نے بینکنگ، آٹوموبائل، ٹیلی کام، صارفین مصنوعات،کپڑا، قابل تجدید توانائی، مہمان نوازی، ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر، خلاء اور الیکٹرونکس وغیرہ شعبوں کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیوٹو افسروں (سی ای او) کے ساتھ بات چیت کی۔ CEOs of Companies Across Banking, Infrastructure, Automobiles ect
اس بات چیت میں وزیراعظم کے ساتھ تجارت و صنعت اور کپڑے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے نریندر مودی، وینچر کیپیٹل Venture Capital کے شعبہ کی کمپنیوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Modi on Technology : 'بھارت ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے'
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بھی عام بجٹ کی تیاریوں کے تحت مختلف شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔