ETV Bharat / business

موٹر گاڑیوں کی خرید و فروخت میں اضافہ - تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت

فیڈریشن آف آٹو موبائل ڈیلر آرگنائزیشن (ایف اے ڈی اے-فاڈا) کے ذریعہ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، رواں برس ستمبر میں کل 1,95,665 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ برس اس ماہ میں یہ اعدادوشمار1,78,189 یونٹز رہاتھا۔

Passenger vehicle sales rose 9.81% in September, shows data

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 11:00 PM IST

نئی دہلی: موٹر گاڑیوں کی خردہ فروخت ستمبر میں 9.81 فیصد بڑھی جبکہ کمرشیل گاڑیوں کے ساتھ ہی دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کاسلسلہ جاری رہا۔

فیڈریشن آف آٹو موبائل ڈیلر آرگنائزیشن (ایف اے ڈی اے-فاڈا) کے ذریعہ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، رواں برس ستمبر میں کل 1,95,665 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ برس اس ماہ میں یہ اعدادوشمار1,78,189 یونٹز رہاتھا۔ ٹریکٹروں کی فروخت بھی 80.39 فیصد بڑھ کر 38008 یونٹ پر پہنچ گئی۔حالانکہ دوسری اقسام میں کمی جاری رہنے سے ملک میں گاڑیوں کی کل خوردہ فروخت 10.24 فیصد کم ہوکر 13,44,866 یونٹز رہ گئی۔

تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں سب سے زیادہ 56.86 فیصد کی کمی درج کی گئی۔ گزشتہ برس ستمبر میں جہاں 58485 تین پہیہ گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، وہیں اس برس ستمبر میں یہ اعدادوشمار 24060 یونٹ پر آگیا۔ تجارتی گاڑیوں کی فروخت 33.65 فیصد کم ہوکر 39600 رہ گئی۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت کا اعداد و شمار بھی 11,63,918 سے 12.62 فیصد کم ہوکر10,16,977 پر آگیا۔
فاڈا کے صدر ونکیش گلاٹی نے کہا کہ اَن لاک کے حکومت کی کاوشوں کے سبب ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر گاڑیوں کے رجسٹریشن کے اعدادوشمار میں بہتری ہوئی ہے۔ لاک ڈاون کے بعد سے پہلی مرتبہ سال درسال کی بنیاد پر مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ چھوٹی گاڑیوں کے مطالبہ میں اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ لوگ نجی استعمال کے لیے گاڑیاں خرید رہے ہیں۔
مسٹر گلاٹی نے کہا کہ ٹریکٹروں کی فروخت میں تیزی جاری ہے۔رواں سال ربیع کی فصل اچھی رہنے سے گرامین علاقوں میں لوگوں کے ہاتھوں میں رقم ہے۔ساتھ ہی خریف کی اچھی بوائی کا بھی ٹریکٹروں کے بڑھے ہوئے مطالبات میں تعاون ہے۔
فاڈا نے امید ظاہر کی ہے کہ تہواری موسم کے سبب اکتوبر اور نومبر میں گاڑیوں کی فروخت زور پکڑے گی۔موریٹوریم کی مدت کا سود معاف کرنے سے صارفین میں اچھا پیغام گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.