آٹو موبائل کمپنیوں کی تنظیم سیام کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں 134281 کاروں کی فروخت ہوئی جو گذشتہ سال ستمبر میں فروخت کی گئی 197129کاروں کے مقابلے میں 33.40 فیصد کم ہے۔
اس دوران یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت میں 5.49 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ ستمبرمیں 81625 یوٹیلیٹی گاڑیاں فروخت ہوئیں جب کہ گذشتہ سال ستمبر میں یہ تعداد 77380 تھی۔
مزید: آٹو موبائل صنعت میں بحران شدید تر
سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائل مینو فیکچر ( سیام ) کے ڈاٹا کے مطابق رواں برس اگست میں گھریلو بازار میں کاروں کی فروختگی میں 41.9 فیصد کمی درج کی گئی جو گذشتہ 22 برس میں سب سے کم درج کی گئی۔