تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عام عوام کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘۔
عمران خان نے مزید کہا کہ منگل کو منعقد ہونے والے کابینی اجلاس میں ضروری غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی لانے کےلیے مختلف اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عام لوگوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے‘۔
انہوں نے لکھا کہ متعلقہ ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں اور جو بھی اس کے پیچھے کارفرماں ہوگا اسے سخت سزا دی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کچھ دنوں سے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔