ETV Bharat / business

سنسیکس میں 871 اور نفٹی میں 265 پوائنٹس کی گراوٹ - نفٹی 265 پوائنٹز پھسل گیا

بی ایس ای کے سنسیکس میں 871.13 پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ کے بعد پچاس ہزار کے نیچے آکر 49180.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 265.35 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14،549.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Nifty ends below 14,600, Sensex tanks 871 pts

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 7:52 PM IST

عالمی سطح پر ملنے والے منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے معیشت متاثر ہونے کے خدشات کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں آج زبردست فروخت ہوئی، جس سے بی ایس ای کا سنسیکس 871 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی) کا نفٹی 265 پوائنٹس پھسل گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز گراوٹ درج کی گئی۔

بی ایس ای کے سنسیکس میں 871.13 پوائنٹز کی ریکارڈ گراوٹ کے بعد پچاس ہزار کے نیچے آکر 49180.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 265.35 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14،549.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن کے آغاز پر سنسیکس میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سنسیکس 265 پوائنٹز کی کمی کے ساتھ کھلا اور نفٹی بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں 102 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا۔

اس مدت کے دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 344.70 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد نیچے گر کر 20،090.53 پوائنٹس پر آگیا اور اسمال کیپ 332.13 پوائنٹس یعنی 1.60 فیصد نیچے گر کر 20،440.92 پوائنٹس پر آگیا۔

بینکنگ گروپ کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ 971.80 پوائنٹس اور 2.53 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی، جس کے بعد آٹو سیکٹر کی کمپنیوں میں 599.01 پوائنٹس اور 2.60 فیصد، اور کیپیٹل گڈس گروپ کی کمپنیوں میں 437.90 پوائنٹس اور 2.06 فیصد کی گراوٹ درج ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.