انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ کا کہنا ہے کہ ملک کی ریفائنریز کا منافع خوردہ قیمتوں میں اضافے پر منحصر ہے، لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے نومبر 2021 سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔
انڈیا ریٹنگز کے مطابق خوردہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی جلد ہی ختم ہو سکتی ہے، کیونکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ریفائنری پر مبنی زیادہ تر مصنوعات کی قیمتیں رواں مالی برس کی چوتھی سہ ماہی میں اونچی سطح پر ہے۔ Petrol ,Diesel Price Hike Expected
اس وقت برینٹ خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل ہے۔
انڈین ریٹنگز کے مطابق بھارتی ریفائنریز کا مجموعی ریفائننگ مارجن (GMR) موجودہ مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں $9.4 فی بیرل رہا۔ جب ریفائنری کی تمام مصنوعات کی مارکیٹ پرائس سے خام تیل کی قیمت کاٹ لی جائے تو اسے اس فیکٹری کا جی ایم آر کہا جاتا ہے۔
ایجنسی کے مطابق نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں، ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گیس کے بجائے تیل کے استعمال میں اضافہ، طیاروں کی نقل و حرکت میں اضافہ اور سرد موسم کی زیادہ مار نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ ستمبر 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی مارکیٹ میں کھپت 15.9 ملین ٹن تھی جو دسمبر 2021 میں بڑھ کر 18.4 ملین ٹن ہو گئی۔ گھریلو استعمال کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دسمبر 2019 میں ملکی کھپت 18.8 ملین ٹن رہی۔ آئل ریفائنریوں نے بھی کھپت میں اضافے کے پیش نظر سپلائی بڑھا دی ہے۔
مزید پڑھیں: