ETV Bharat / business

سینسیکس اور نفٹی اب تک کی ریکارڈ سطح پر

کاروبار کے آغاز میں آج بی ایس ای کا سینسیکس 415 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 51146.67 پوائنٹز پر کھلا اور ابتدائی کاروبار میں ہی یہ زبردست خریداری کے زور پر 51149.36 پوائنٹز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Markets scale fresh peaks; Sensex close above 51k-mark

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:41 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک کے ذریعہ پالیسی شرحوں میں اضافہ نہيں کیے جانے اور عام بجٹ میں انفرا اسٹرکچر کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بلند حوصلہ سرمایہ کاروں کی مسلسل خریداری کی بدولت پیر کے روز شیئر بازار نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس دوران بی ایس ای کے سینسیکس اب تک کی ریکارڈ سطح 51409.36 پوائنٹز پر اور این ایس ای کا نفٹی اپنے کل وقتی ریکارڈ سطح 15119.25 پوائنٹز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

کاروبار کے آغاز میں آج بی ایس ای کا سینسیکس 415 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 51146.67 پوائنٹز پر کھلا اور ابتدائی کاروبار میں ہی یہ زبردست خریداری کے زور پر 51149.36 پوائنٹز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

این ایس ای کا نفٹی 130 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 13064.30 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 15119.25 پوائنٹز تک پہنچ گیا۔ فی الحال اس میں 176.30 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 15100 پوائنٹز پر کاروبار جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.