ETV Bharat / business

ٹڈی آسمانی بلا، قرآن اور انجیل میں بھی ہے ٹڈیوں کے قہر کا ذکر - مقدس کتاب قرآن کریم اور انجیل میں بھی ریگستانی ٹڈی

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ٹڈیوں نے متعدد ریاستوں کو ایک ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ ان کے قہر نے پورے شمالی بھارت میں خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ یہ ٹڈیاں اب ریاست ہریانہ کو نشانہ بنا رہی ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹڈیاں آج سے نہیں بلکہ دو سو برسوں سے انسانی بستیوں پر حملہ کرتی آئی ہیں۔

locust is divine disaster, quran and injil also states the disaster of locust

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 11:11 PM IST

ٹڈیوں کا گروہ کسانوں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن کر ابھرا ہے۔ کروڑوں کی تعداد میں اڑان بھرنے والے یہ ٹڈی جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کھیت کھلیانوں میں تباہی مچا دیتے ہیں۔ آج پورا شمالی بھارت ان سے خوفزدہ ہے، لیکن ہم آپ کو بتادیں کہ یہ خطرہ کوئی نئی بات نہیں، قریب دو سو برس پہلے بھی ٹڈی دل وقتاً فوقتاً حملہ کرکے کھیت کھلیانوں کو برباد کرتے آئے ہیں۔

ویڈیو

ماہریں کے مطابق تاریخی اعتبار سے ریگستانی ٹڈیاں خطرناک ہوتی ہیں۔ مقدس کتاب قرآن کریم اور انجیل میں بھی ریگستانی ٹڈی کو انسانوں کے لیے منحوس سمجھا گیا ہے۔ ٹڈیوں کے ذریعے ہونے والے نقصان کا دائرہ گمان سے بھی زیادہ ہے، کیونکہ اس کے باعث فاقہ تک کی نوبت آجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اوسطاً ایک چھوٹا ٹڈی دل ایک دن میں دس ہاتھی یا 25 اونٹ یا 2500 افراد کے برابر کھانا کھا سکتے ہیں۔ ٹڈیاں پتے، پھول، پھل، بیج ، تنے اور اگتے ہوئے پودے بھی کھا جاتے ہیں اور جب ان کا گروہ درختوں پر بیٹھتا ہے تو اس کے وزن سے درخت بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔

بھارت میں ٹڈیوں کے حملے پر متنبہ کرنے والی تنظیم کے مطابق ٹڈیوں کی بہت سی قسمیں ہیں۔ ان میں ریگستانی ٹڈی، بمبئی ٹڈی، ہجرت ٹڈی، اطالوی ٹڈی، مراکش ٹڈی، لال ٹڈی، بھوری ٹڈی، جنوبی امریکی ٹڈی اور آسٹریلیائی ٹڈی شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں ٹڈی دل کے حملے ہوچکے ہیں۔ آخری بار 1993 میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھا جبکہ اس برس فروری کے مہینے میں پنجاب اور راجستھان کے کچھ علاقوں میں ٹڈیوں پر الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ ٹڈیوں کے حملے کا انتباہ کرنے والی تنظیم کے مطابق 1812-1821 ، 1843-1844 ، 1863-1867 ، 1869-1873 ، 1876-1881 ، 1889-1889 ، 1900-1907 ، 1912-1920 1926 سے 1931 ، 1942 سے 1946 اور 1949 سے 1952 کے دوران ٹڈیوں کے حملے سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

سنہ 1993 میں ٹڈی دل نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، اس وقت ٹڈیوں کے 172 دل نے حملہ کیا تھا، وہیں 1983 میں 26 سنہ 1986 میں 13، 1989 میں 15 دلوں نے حملہ کر کے کافی نقصان پہنچایا تھا۔ ٹڈیوں پر نظر رکھنے والےکہتے ہیں کہ ٹڈی کی عمر محض 90 دن ہوتی ہے۔ لیکن ایک ٹڈی ایک دن میں اپنے وزن کے برابر کھانا کھاتی ہے۔ یہ ہوا میں 50 ہزار فٹ تک اڑ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.