ETV Bharat / business

ریلوے میں بھرتی کے لیے امتحانات آج سے - jobs in indian railway

بھارتی ریلوے میں نیم طبی زمروں کی بھرتی کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات 19 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 19, 2019, 11:07 AM IST

اطلاعات کے مطابق نیم طبی زمروں کے 1923 عہدوں کے لیے بھرتی کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (سی بی ٹی) آج سے شروع ہو رہا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ ٹسٹ 19 جولائی 2019 سے 21 جولائی 2019 کے دوران منعقدہوگا اور ہر روز 3 شفٹیں ہوں گی۔

بھرتی کی اس مہم میں 4.39لاکھ سے زیادہ امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس ٹیسٹ کا انعقاد ملک بھر کے 107 شہروں اور قصبوں میں ہو رہا ہے، جس کے لیے 345 ٹسٹ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ریلوے کی جانب سے کی جان والی بھرتی میں معاشی اعتبار سے کمزور طبقوں کے مجاز امیدواروں کے لیے ریزرویشن ہوگا۔

کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ 90 منٹ کا ہوگا، جبکہ شناخت شدہ معذوری کے شکار افراد کو 30 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔

ان امتحانات میں پیشہ وارانہ اسٹریم، جنرل بیداری، جنرل آرتھ میٹک، جنرل انٹی جینس اور ریزنگ اور جنرل سائنس سے متعلق سوالات ہوں گے۔ ان میں آبجیکٹو ٹائپ کے سوالات بھی ہوں گے۔

امتحان کے سوالات انگلش اور ہندی سمیت 15 مختلف زبانوں میں ہوں گے۔ امیدوار انگلش اور دیگر کسی زبان میں سوال دیکھ سکتے ہیں، جس کا اس نے ٹسٹ کے میڈیم کے طور پر انتخاب کیا ہے۔

ریلوے میں بھرتی کے لیے امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد اترپردیش سے ہے۔ یہ تعداد تقریباً 64 ہزار 596 ہے۔ اس کے بعد راجستھان کا نمبر ہے، جن کے امیدواروں کی تعداد 62 ہزار 772 اور مہاراشٹر کے امیدواروں کی تعداد 38 ہزار 97 اور پھر کیرالہ کے امیدواروں کی تعداد 35 ہزار 409 ہے۔

اس بھرتی میں خاتون امیدواروں کی تعداد مرد امیدواروں سے زیادہ ہے۔ خاتون امیدوار کل امیدواروں کا 62 فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ تیسرے جنس کے امیدواروں کی تعداد 28 ہے۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اسٹاف نرس، ڈائٹشین، ہیلتھ اور ملیریا انسپکٹر، فارمیسسٹ، آپٹومیٹرسٹ اور ریڈیو گرافر کے عہدے کے لیے تقرر کیا جائے گا۔ 50 فیصد سے زیادہ امیدوار اسٹاف نرس کے عہدے کے لیے امتحان میں شرکت کریں گے۔

Intro:Body:

shadab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.