ETV Bharat / business

غربت سے لڑنے کے لیے ملازمت پیدا کرنا ضروری: گڈکری - inaugurated two technology centres

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ' نوجوانوں کے لیے تحقیق اور اختراع کے میدان میں وسیع امکانات موجود ہیں۔

It is important to create jobs to fight poverty: nitin gadkari

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 9:48 PM IST

نئی دہلی: بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج ملک میں غربت، بھوک اور بے روزگاری کے تین بڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے روزگار پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تکنیکی مراکز کو مقامی صنعتوں کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے۔ ہم آہنگی، تعاون اور مواصلات کو قائم کرنا چاہیے'۔

گڈکری نے کہا کہ' آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم اور مدھیہ پردیش کے بھوپال میں دو ٹکنالوجی مراکز، تین بڑے توسیع مراکز کے تین توسیعی مراکز اور سات 'موبائل انٹرپرائز ایکسپریس' کے آن لائن کا افتتاحی تقریب میں کہاکہ بھارتی نوجوانوں کے لیے تحقیق اور اختراع کے میدان میں وسیع امکانات موجود ہیں اور ملک کے نوجوانوں کو کامیابی کے لیے مواقع، مدد اور اوزار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام محکموں کو ایک جگہ کے سماجی و معاشی منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لیے مربوط انداز میں کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ' ملک میں خام مال، نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت کی وسیع امکانات ہیں اور حکومت تمام کاروباری افراد کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے لیے آئی آئی ٹی، انجینئرنگ کالجوں اور معاشرے کو کامیاب افراد کا تعاون لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں، مل کر سوچیں اور متحد سوچ کی ضرورت پر زور دیں۔'

بھارتی آٹوموبائل کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ ہمارا ہدف اگلے پانچ برسوں میں ملک کی آٹوموبائل صنعت کو ساڑھے چار لاکھ کروڑ روپے کی موجودہ سطح سے بڑھا کر دس لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانا ہے۔'

انہوں نے تمام ٹکنالوجی مراکزاور توسیعی مراکز کی کارکردگی کا آڈٹ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس نظام کو نتیجہ خیز، شفاف اور بدعنوانی سے پاک بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت پرتاپ چندر سارنگی نے کہا کہ تقریباً ڈھائی لاکھ طلباء ان مراکز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور 'ٹول روم جنرل ڈیزائننگ' سے لے کر روبوٹکس تک ہیں۔ موبائل انٹرپرائز ایکسپریس کا ذکر کرتے ہوئے۔ مسٹر سارنگی نے کہا کہ یہ موبائل وین دیہات میں جاکر لوگوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے ہر پہلو سے آگاہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وینیں لوگوں کو چھوٹی صنعتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.