ETV Bharat / business

انڈیگو کو چوتھی سہ ماہی میں 871 کروڑ روپے کا نقصان

آخری سہ ماہی میں ہوئے نقصانات کی وجہ سے پورے مالی سال 2019-20 کے دوران کمپنی کو 233.68 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

IndiGo Q4 results: Firm posts quarterly loss of Rs 873 crore as costs rise

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:17 PM IST

كووڈ -19 کے سبب پروازوں پر پابندی کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی طیارہ کمپنی انڈیگو کو 31 مارچ کوختم ہوئے گزشتہ مالی برس کی چوتھی سہ ماہی میں 870.81 کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا ہے۔

ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ہوئی میٹنگ میں مالی نتائج کی منظوری فراہم کی گئی۔ آخری سہ ماہی میں ہوئے نقصانات کی وجہ سے پورے مالی سال 2019-20 کے دوران کمپنی کو 233.68 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس فروری سے ہی کئی فضائی راستوں پر بین الاقوامی پروازوں پر پابندیاں عائد ہونا شروع ہو گئی تھی اور 25 مارچ سے ملک میں مسافر پروازوں پر مکمل طور پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایک برس پہلے کے مقابلے میں ایئر لائن کی مجموعی آمدنی 16.41 فیصد کم ہو کر 8،634.62 کروڑ روپے رہ گئی جبکہ مجموعی لاگت 1.54 فیصد بڑھ کر 9،9243.93 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس کی وجہ کمپنی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرآر دت نے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس بحران سے نکل کر کمپنی دوبارہ مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’ہر بحران کے درمیان موقع بھی ہوتا ہے۔ ہم اس بحران سے اور مضبوط بن کر ابھر نے کے لئے پرعزم ہیں ۔ ہم کم لاگت کا ڈھانچا تیار کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.